لینڈ سلائیڈنگ: سوات ایکسپریس وے کاٹلنگ کے مقام پر بند

Sep 05, 2022 | 08:54:AM
لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سوات ایکسپریس وے کاٹلنگ کے مقام پر جزوی طور پر بند ہوگئی
کیپشن: موٹروے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سوات ایکسپریس وے کاٹلنگ کے مقام پر جزوی طور پر بند ہوگئی۔

 سڑک بند ہونے کی وجہ سے اسلام آباد اور پشاور سے آنے والی ٹریفک کو موٹروے پولیس کی جانب سے کاٹلنگ انٹرچینج سے آؤٹ کروایا جا رہا ہے۔ جبکہ سوات سے آنے والی ٹریفک چکدرہ کے مقام پر بند کر دی گی۔ سڑک کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

 ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے گذارش ہے موسمی حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر شروع کرنے سے پہلے یا کسی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔