پیپلزپارٹی عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارنے والے سلیکٹڈ سے حساب لے گی: بلاول بھٹو زرداری

Sep 05, 2021 | 19:39:PM
پیپلزپارٹی عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارنے والے سلیکٹڈ سے حساب لے گی: بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ تاریخی سطح پر بےروزگاری اور مہنگائی ہے، یہ سلیکٹڈ کس قسم کا عذاب لے کر آیا ہے،حکومتی پالیسیوں سے عوام پریشان ہیں،سلیکٹڈنے آپ کے پیٹ پر آپ کی جیب پر ڈاکا مارا ہے،ہم اسے معاف نہیں کریں گے ہم اس سے حساب لیں گے۔
ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک میں تاریخی غربت ہے پاکستان کے عوام تکلیف میں ہیں ،عوام سوچ رہے ہیں سلیکٹڈ کس قسم کا عذاب لیکر آیا ہے ،آج عوام کے حقوق کیلئے کوئی بولنے والا نہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ عمران خان نے عوام کے حقوق اور جیب پر ڈاکا مارا ہے،ہم عمران خان سے عوام سے زیادتیوں کا حساب لیں گے ،24 ہزار خاندانوں کو بینظیر بھٹو نے روزگاردیا،ان تمام خاندانوں کو اس حکومت نے پھر بیروزگار کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا تجاوزات کے نام پر غریبوں کے سرسے چھت چھینی جا رہی ہے ۔ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی کی طرح عام آدمی کو سپورٹ کیا جائے تو معیشت ترقی ہے ،ن لیگ امیروں کو مزید امیر بنانے کی پالیسی پر گامزن تھی ،پی ٹی آئی بھی امیروں کو مزید امیر بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی دور میں معاشی بحران تھا لیکن عوام کو لاوارث نہیں چھوڑاپیپلزپارٹی نے اپنے دور میں تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیاتھا،جاگ میرے جیالوں، جاگوپاکستان جل رہا ہے ،آمرضیاکا مقابلہ کرنے والے جیالے عمران خان کو بھگائیں گے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ عوام کی مدد سے اگلے الیکشن میں پورے ملک میں حکومت بنائیں ،پاکستان کا اگلا وزیراعظم جیالا ہو گا،عوام کی مدد سے کٹھ پتلی حکومت گرائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا شرمناک ہے: عمران خان