وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچے، جہاں بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیر اطلاعات و کمیونیکیشنز فہمی فادضل، پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ اور سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔
Banday Ka Protocol Check Kar Rahay Ho Malaysia Mae? This is how the whole world is giving respect to Pakistan and PM Shehbaz Sharif now. Banda Ruk Nahi Raha! ???????????????? #ShehbazInMalaysia pic.twitter.com/IPhIc9CfOP
— Saad Kaiser ???????? (@TheSaadKaiser) October 5, 2025
کوالالمپور کی شاہراہیں پاکستانی اور ملائیشیائی پرچموں سے سج گئیں، وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر سرکاری دورے پر پہنچے ہیں۔
وزیراعظم کی رہائش پر آمد کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور خوش آمدید کہا، شہباز شریف نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا آ کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
Baru sahaja menyambut ketibaan Tuan Yang Terutama Shehbaz Sharif, Perdana Menteri Pakistan yang tiba malam ini bagi memulakan lawatan rasmi tiga hari.
— Fahmi Fadzil ???????? (@fahmi_fadzil) October 5, 2025
Beliau akan diberikan sambutan rasmi di Perdana Putra esok, diikuti mesyuarat dua hala bersama Perdana Menteri.
Selamat… pic.twitter.com/ouTiS9Y2vH
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں میں معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
توقع ہے کہ دونوں رہنما تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر روابط کے فروغ پر بھی غور کریں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک بٹ کوائن کی قیمت سوا لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی