شیر کی مردوں کے بیت الخلا میں انٹری۔۔۔حیرت انگیز

Oct 05, 2021 | 15:33:PM
 شیر کی مردوں کے بیت الخلا میں انٹری۔۔۔حیرت انگیز
کیپشن: شیر بیت الخلا میں،فوٹو فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بھارتی این جی او 'وائلڈ لینس' نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں ایک شیر کو بیت الخلا سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 کبھی کبھار کچھ ایسے تلخ و مزاحیہ تجربات بھی کرنے کو ملتے ہیں جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتے،ایک ویڈیو میں شیر کو مردوں کے بیت الخلا سے باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے، شیر بیت الخلا سے سکون سے نکلا اور جنگل کی جانب چلتا بنا جب کہ ویڈیو بنانے والوں کی ہنسی کی آوازیں بھی صاف سنائی دی جاسکتی ہیں،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ 

ایک صارف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیر کافی تہذیب یافتہ ہے جو یوں مردوں کے باتھ روم گیا۔

 ایک اور صارف نے لکھا کہ لگتا ہے یہ شیر یہاں روز آتا ہے اور اب پانی کی تلاش میں ہے تاہم ویڈیو سے متعلق یہ واضح نہیں کہ مذکورہ واقعہ کہاں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:    بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا کے ہاں بیٹے کی پیدائش