پنڈورا پیپرز میں پی پی کا کوئی نام نہیں :شرجیل میمن

Oct 05, 2021 | 09:36:AM
 ڈیفنس کراچی،پنڈورا پیپرز ، اثاثے،احتساب 
کیپشن:  پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنڈورا پیپرز میں ان کا نام آیا اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، سیاست میں آنے سے قبل اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 2008 میں جمع کرائے گئے فارم میں ڈیفنس کراچی میں3 بنگلے، فیکٹریاں اور ریئل اسٹیٹ کے دفاتر شامل تھے۔احتساب کا پہلے بھی سامنا کیا ہے آئندہ بھی کروں گا،جو بھی ہو ہمیشہ حق وسچ کی فتح ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 54افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 2.67فیصد