خلیل الرحمٰن قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ

Nov 05, 2025 | 15:32:PM
خلیل الرحمٰن قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ڈرامہ نویس اور ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کو نامعلوم شخص نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔
خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب ایک نامعلوم کالر نے انہیں فون کرکے تاوان کے لیے دھمکیاں دیں، کالر نے پیغامات اور بار بار کالز کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیاگیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں آمنہ عروج کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی گئی۔
معروف ڈرامہ نویس کے مطابق انہیں مسلسل بھتہ خوری کی کالز اور میسجز موصول ہوئے جن میں تاوان نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:حمزہ علی عباسی کا بچپن میں سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لیا جائے گا اور واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔