نوجوان سپنر کا انوکھا بولنگ انداز مائیکل وان کو بھا گیا، انگلینڈ کی شہریت دینے کے خواہشمند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) ایک نوجوان سپنر کا انوکھا بولنگ انداز سابق انگلش کپتان مائیکل وان کو بھا گیا، نوجوان کو انگلینڈ کی شہریت دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو’لاسٹ مین اسٹینڈز‘ ٹورنامنٹ میں نلوا واریئرز اور ڈھاکا اسنائپرز کے درمیان میچ کی ہے۔
Surely we can get him an English passport .. https://t.co/UIvBFBCbtS
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) November 5, 2025
نلوا واریئرز کے بولر سپندیپ سنگھ کا بولنگ انداز اس قدر مختلف اور مشکل ہے کہ بلے باز کے لیے آخر تک سمجھ پانا مشکل ہوتا ہے۔
The best bowling action ever!
— That’s So Village (@ThatsSoVillage) November 4, 2025
via @LastManStands pic.twitter.com/fWxMp8LVqo
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ساب انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سپندیپ سنگھ کو انگلش پاسپورٹ دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔