فلپائنی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فلپائن کے جنوبی علاقے منڈاناؤ میں امدادی سرگرمیوں کے دوران فلپائنی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ گذشتہ روز پیش آیا،افسوسناک واقعے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
فلپائن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر یو ایچ-1 ایچ “سپر ہیوئی” (UH-1H Super Huey) طیارہ تھا، جو طوفان کلمیگی (Kalmaegi) سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور عملہ لے کر جا رہا تھا۔
BREAKING: Eastern Mindanao Command spox, Lt. Col. Salvacion Evangelista, confirms an Air Force helicopter conducting response ops related to #TinoPH crashed in Loreto, Agusan del Sur on Tuesday, Nov. 4, 2025.
— GMA Regional TV News (@GMARTVNews) November 4, 2025
| via One Mindanao / Photo courtesy: Jason Dumolong Gavilan pic.twitter.com/ETWNLp6mwt
ہیلی کاپٹر مشرقی منڈاناؤ کے کمانڈ سینٹر سے روانہ ہوا اور صوبہ بوٹوان (Butuan) کے ساحلی شہر کی جانب جا رہا تھا کہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہوگیا۔