بھارت: چھتیس گڑھ میں ہولناک ٹرین حادثہ ، 11 افراد ہلاک،درجنوں زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہولناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے جس میں 11 افراد ہلا ک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک مسافر ٹرین سٹیشن کے قریب کھڑی مال بردار گاڑی سے جا ٹکرائی، تصادم اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ جائے حادثہ پر مسافروں کی چیخ و پکار سے فضا گونج اٹھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کٹنگ مشینوں کی مدد سے بوگیوں کو کاٹ کر اندر پھنسے مسافروں کو نکالا ۔
اب تک کم از کم 11 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
#WATCH | Bilaspur, Chhattisgarh: Four people have lost their lives and others are injured as the coaches of a MEMU train and a goods train collided between Gatora–Bilaspur at about 16:00 hours.
— ANI (@ANI) November 4, 2025
(Visuals from the spot) pic.twitter.com/qQfjyklX91
حکام کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کا متبادل کوئی نہیں، بات ختم:عمران اسماعیل
واضح رہے کہ بھارت کا ریلوے نیٹ ورک دنیا کا چوتھا بڑا نظام ہے، جو اس وقت 30 ارب ڈالر کی لاگت سے نئی ٹرینوں اور جدید اسٹیشنوں کے ساتھ ایک بڑے تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔