بھارت میں دو برس کے دوران صحافیوں پر 256حملوں کا انکشاف

Nov 05, 2021 | 18:48:PM
بھارتی صحافی،حملے،احتجاج،
کیپشن: ،فائل فوٹوبھارتی صحافیوں پر حملوں کیخلاف اخًجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)امریکا کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں گزشتہ دو برسوں کے دوران صحافیوں پر تشدد کے 256 واقعات پیش آئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس پروجیکٹ نے اپنی اس تحقیق میں مئی  2019 سے لے کر رواں برس اگست تک کے واقعات کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 51، متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران 26، نئی دہلی میں فروری 2020 میں ہونے والے فسادات کے دوران 19 اور کووڈ کے کیسز کی کوریج کے دوران صحافیوں پر تشدد کے 46 واقعات پیش آئے۔ کسان تحریک کے دوران صحافیوں کے خلاف تشدد کے اب تک 10واقعات پیش آچکے ہیں۔ جبکہ 104واقعات ملک بھر میں دیگر موضوعات کی کوریج کرتے ہوئے پیش آئے۔  2021 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت کو 180ملکوں کی فہرست میں 142واں مقام حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سدھو نے پنجاب کانگریس کے سربراہ کی حیثیت سے اپنا استعفا واپس لے لیا