امریکا اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: ایران
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے امریکا اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اوراتحادیوں نےجہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کی سلامتی خطرے میں ڈال دی ہے۔
باقر قالیفاب کا کہنا تھا آبنائے ہرمز سے متعلق ایک نئی حکمتِ عملی اب مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :آسمانی بجلی نے 71 جانیں لے لیں ،کونسے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ؟
یاد رہے کہ اس سے قبل یران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہ تھا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کے ایک مبینہ حملے میں 5 شہری جاں بحق ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکا کی جانب سے بحری آمد و رفت بحال کرنے کے لیے جاری آپریشن کے دوران ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی افواج نے جن کشتیوں پر حملہ کیا وہ پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ نہیں تھیں بلکہ عام شہریوں کی کشتیاں تھیں جو سامان اور مسافروں کو لے جا رہی تھیں، واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔