امریکی صدر ٹرمپ اور صدر اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

May 05, 2025 | 21:13:PM
امریکی صدر ٹرمپ اور صدر اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے  جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران یوکرین جنگ، شام کی صورتحال، غزہ میں جاری انسانی بحران اور مجموعی طور پر مشرق وسطیٰ و اردگرد کے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی،صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ وہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ دنوں میں واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے  جہاں ان کی امریکی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اطلاعات ہیں کہ بھارت ایل او سی کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے؛خواجہ آصف