وزارت دفاع کی 9 کروڑ واجبات وصولی کی اپیل نا قابل سماعت قرار، غیر سنجیدہ درخواست پر جرمانہ عائد

May 05, 2023 | 17:57:PM
وزارت دفاع کی 9 کروڑ واجبات وصولی کی اپیل نا قابل سماعت قرار، غیر سنجیدہ درخواست پر جرمانہ عائد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی 9 کروڑ کے واجبات وصولی کی اپیل نا قابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی۔

 سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی واجبات وصولی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے چار صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔ سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی واجبات سے متعلق اپیل غیر سنجیدہ قرار دے دی۔ عدالت نے غیر سنجیدہ اپیل دائر کرنے پر وزارت دفاع پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

 سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وزارت دفاع نے قانون کا غلط استعمال کیا، وزارت دفاع کی اپیل اور واجبات کا دعوی غیر سنجیدہ ہے، غیر سنجیدہ اپیل سے عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا۔

واضح رہے وزارت دفاع نے نجی کمپنی کیخلاف معاہدہ کی خلاف ورزی پر 9 کروڑ روپے کے واجبات کا دعوی کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے وزارت دفاع کیخلاف فیصلہ سنایا تھا۔