خیبر پختونخوا کابینہ آج حلف اٹھائے گی ، دعوت نامے ارسال

Mar 05, 2024 | 22:02:PM
خیبر پختونخوا کابینہ آج حلف اٹھائے گی ، دعوت نامے ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نام فائنل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا  کابینہ آج حلف اٹھائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب آج  ساڑھے 6بجے گورنر ہاوس میں ہوگی، حلف کے لئے کابینہ کے نامزد ارکان کو دعوت نامے بھیج دیے گئے،تقریب میں 120 سے زیادہ مہمانوں کی گنجائش ہوگی،حلف اٹھانے والوں میں ظاہر شاہ طورو ، عاقب اللہ ،مینا خان  ، ارشد ایوب خان،شکیل خان،محمد سجاد ،فضل حکیم ،خلیق الرحمان ،فضل شکور ،بیرسٹر محمد علی سیف اور تیمور جھگڑا  شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ثانیہ مرزاکی عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ کے ساتھ تصویر وائرل