امیر با لاج  قتل کیس, واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی پکڑی گئی

Mar 05, 2024 | 19:39:PM
امیر با لاج  قتل کیس, واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی پکڑی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) امیر با لاج ٹیپو قتل کیس میں جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کو ایک اور کامیابی مل گئی، قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پکڑی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق امیر بالاج ٹیپو قتل وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے پکڑ لیا، گاڑی کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ڈھونڈا گیا، دونوں شوٹر اسی گاڑی میں وقوعہ کرنے کے لیے آیا، ہلاک ہونے والے شوٹر مظفر اور ہارون دونوں اسی گاڑی میں وقوعہ پر پہنچے، شوٹر ہارون نے گاڑی کرائے پر حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ شروع، کس پارٹی کے حصے کتنی سیٹیں آئیں ؟ جانیے

دوسری جانب ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشور کا کہنا ہے کہ گاڑی کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا، واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، ملزمان کا مکمل چلان تیار کر کے عدالت میں بھجوایا جائے گا۔