بانی پی ٹی آئی کرپشن کرنے والوں سے بات نہیں کریں گے،علیمہ خان

Mar 05, 2024 | 15:31:PM
بانی پی ٹی آئی کرپشن کرنے والوں سے بات نہیں کریں گے،علیمہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  نے واضح کیا ہے کہ کرپشن کرنے والوں سے بات نہیں ہو گئی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ علی امین گنڈا پور نے جو بات کی تھی اس پر کچھ کلئیر کرنا چاہوں گی، انہوں نے کہا کہ  عمران خان کہتے ہیں کہ مفاہمت ہو ،نیلسن مینڈلا نے سنت کو فالو کیا تھا،نیلسن مینڈلا نے ٹرتھ پر مفاہمت کی بات کی تھی ۔

انہوں نے  کہا کہ علی امین گنڈا پور والی بات کو بانی پی ٹی آئی نے کلیر کر دیا ہے ،بانی پی ٹی نے واضح کیا ہے کہ کرپشن کرنے والوں سے بات نہیں ہو گئی،نمل میں ہماری کنسٹرکشن رکوا کر ٹھیکیدار کو بھگا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا یوٹیوبرز عادل راجا اور حیدر مہدی سے لاتعلقی کا اعلان

علیمہ خان نے کہا کہ ہم دو ہزار بچوں کو داخلہ دینا چاہتے تھے مگر اب ہم فوری طور پر دو سو بچوں کو داخلہ دیں گے ،اگر اس بار ہماری کنسٹرکشن کو روکا گیا تو ہم سی ایم کے خلاف یونیورسٹی کے باہر احتجاج کریں گے۔