بھارتی ہم منصب نریندرمودی کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

Mar 05, 2024 | 12:13:PM
بھارتی ہم منصب نریندرمودی کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)میاں محمدشہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مبارکباد دی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اس سے قبل چینی صدر شی چن پنگ،روسی صدر ولادی میر پیوٹن ،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر طیب اردوان اور ایران کے صدر نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ضرورپڑھیں:رمضان میں صرف تین گھنٹے کام، امارات نے اوقات کار جاری کردیئے
واضح رہےکہ شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور وہ دوسری مرتبہ اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔اس قبل بھی  وہ تقریباً 16 ماہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔