شان مسعود کا بابر اعظم سے محبت کا والہانہ انداز

Mar 05, 2023 | 11:51:AM
شان مسعود کا بابر اعظم سے محبت کا والہانہ انداز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ جب سرفراز احمد کپتان تھے جب بھی ہم جان دینے کو تیار تھے اور جب بابر اعظم کپتان ہیں تب بھی ہم جان دینے کو تیار ہیں۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ہم سب بابر اعظم کے پیچھے کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ شاہین آفریدی میرا پسندیدہ بولر ہے لیکن اس کے پہلے اوور میں بچنا بہت مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بسمہ معروف نے پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا

انہوں نے کہا کہ اگر آپ شاہین کے پہلے اوور میں بچ رہے ہو اور اسے کہیں پر چھکا مار رہے ہو تو آپ بہت اچھا کر رہے ہو کیونکہ اس وقت وہ دنیا کا نمبر ون بولر ہے۔

ملتان سلطانز کے بیٹر نے کہا کہ ہم سب کا مقصد پاکستان ہے، ٹیم کو اِدھر سے اُدھر کرنے کی کوشش کرنے والی کافی چیزیں دیکھتے ہیں۔