حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو میں کون تھا؟ پتا چل گیا

Mar 05, 2023 | 11:00:AM
حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو میں کون تھا؟ پتا چل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اپنی ویڈیوز اور تصاویرکے حوالے سے مشہور ہونیوالی متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔حریم شاہ کی پرائیوٹ ویڈیوز لیک کرنے کے الزامات پر بالآخر ان کی دیرینہ دوست صندل خٹک نے خاموشی توڑ دی ہے ۔

 ٹک ٹاکر TIk ToKحریم شاہ کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک کرنے کے الزامات پر  صندل خٹک نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری طرف انگلیاں اس لیے اٹھائی جا رہی ہیں کیونکہ جب کوئی انسان چوری کرتا ہے تو وہ یہ قبول نہیں کرتا کہ چوری اس نے کی ہے ، اگر حریم شاہ کو لگتا ہے کہ یہ سب میں نے کیا ہے تو پھر وہ ایف آئی اے میں کیس کیوں نہیں کر رہی؟ اس کو چاہیے کہ وہ کیس کرے، مجھ پر کرے، اپنے بوائے فرینڈ یا پھر عائشہ پر لیکن میڈیا پر بیٹھ کر باتیں کرنے کی بجائے کیس کرے۔

جس پر ٹک ٹاک سٹار کی دوست صند ل خٹک کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں حریم شاہ کو جس شخص کے پاﺅں کا انگوٹھا چوستے دیکھا گیا، وہ دراصل ان کے شوہر نہیں ہیں ، بلکہ یہ ان کا پرانا بوائے فرینڈ حسن شاہ ہے جس کے ساتھ وہ ریلیشن میں تھیں اور وہ خود اس بات کو مانتی بھی ہیں ۔

 کیس کے بارے میں سوال پر صندل خٹک کاکہناتھاکہ یہ مجھے بول رہی ہے کہ میری ویڈیوز میرے بوائے فرینڈ نے بنائی تھیں اور میں اپنے بوائے فرینڈ ، تم پر اور عائشہ پر کیس کروں گی اور اب بولتی ہے کہ وہ میرا بوائے فرینڈ نہیں ، میرے شوہر کی ویڈیو ہے ، آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ایسی نازیبا ویڈیو کوئی لڑکی نہیں بناسکتی، شیشے میں ویڈیو بنانے والے بھی دکھائی دے رہے ہیں اور اب دعویٰ کررہی ہے کہ میرا موبائل ہیک ہوگیا، یہ نئی نسل ہے ، آئی کلاﺅڈ ہیک نہیں ہوسکتا، پھر اگر مان لیں کہ وہ اس کے شوہر ہیں تو شوہر ویڈیو کیا عائشہ کو بھیجیں گے کہ عائشہ یہ تو رکھ ،میری بیوی کی ویڈیو ہے اور صندل کو بھیجو صندل اپلوڈ کر دے گی ؟
 ضرور پڑھیں :حریم شاہ کی ویڈیو لیک، سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا

صندل خٹک نے سوال اٹھایا کہ اب حریم شاہ کہہ رہی ہیں کہ سال پرانی ویڈیو زہیں، میں نے پہلے سے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا تھا یعنی ان کو  پتہ تھا کہ  ایسی گندی ویڈیوز  ہیں ، یہ وائرل ہوں گی،کیوں؟ تیسری بات یہ کہ اس کا شوہر تو یہ ہے ہی نہیں، ایک سال پہلے تو ان کی شادی ہی نہیں ہوئی تھی، یہ ترکی میں تھی اور ہماری دوستی ختم ہوگئی تھی، ہم کیوں اس کے ساتھ ایسا کریں گے؟ تو یہ اس کا بوائے فرینڈ حسن شاہ تھا جس کے ساتھ یہ ریلیشن میں تھی اور یہ خود اس چیز کو مانتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں صندل خٹک کاکہناتھاکہ جس نے یہ جرم کیا ہے، میں چاہتی ہوں اس کو سخت سے سخت سزا ملے۔

یہ بھی پڑھیں :حریم شاہ نازیبا ویڈیوز لیک، شوہر بلال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

ویڈیوز لیک ہونے میں ایک اور لڑکی کا نام آنے بارے سوال پر صندل خٹک کا کہناتھاکہ وہ میری دوست بننے سے پہلے حریم شاہ کی اپنی دوست تھی ، پچپن ان کا ساتھ ہی گزرا ہے اور ایک ہی گاﺅں کی ہیں، میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ ویڈیوز عائشہ نے ہی لیک کی ہیں کیونکہ میرے سامنے ایسا کچھ نہیں ہوا، ایک انسان شہرت کیلئے اتنا گرسکتا ہے تو اپنی ویڈیوز بھی خود لیک کرسکتا ہے اور پھر دوسروں پر الزامات لگائے، شہرت تو مل رہی ہے ، اچھی یا بری، اس سے اس کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔