انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ :بھارت نے سیمی فائنل میں پاکستان کو ہرا دیا 

Jun 05, 2026 | 17:31:PM
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ :بھارت نے سیمی فائنل میں پاکستان کو ہرا دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیدی ہے۔

 بھارت کی جانب سے اشیش تانی نے ہیٹ ٹریک سمیت 4 گول کیے ہیں، تیسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کو 2-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

پاکستان کی جانب سے عدیل فرحان اسلم اور عزیر نے گول کیے جبکہ آخری کوارٹر میں پاکستانی ٹیم اچھا کھیل پیش نہ کرسکی، آخری کوارٹر میں بھارت نے 3 گولز کرکے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا، جہاں اس کا مقابلہ میزبان ملک جاپان سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :ٹریفک کے بھاری جرمانوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر