نائیجیریا: گرجا گھر پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک ، متعدد زخمی 

Jun 05, 2022 | 23:35:PM
نائیجیریا، گرجا گھر، مسلح افراد، حملے، 50افراد ہلاک
کیپشن: گرجا گھر پر مسلح افراد کا حملہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نائیجیریا کے گرجا گھر پر مسلح افراد کے حملے میں 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نائیجیریاکی ریاست اوندو میں دعائیہ تقریبات جاری تھیں کہ مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد دھماکے بھی کئے جس میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے،ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیااور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصر،اسماعیلیہ کے قصائی کو سزا سنانے والا جج دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق