دھاندلی شروع ہو گئی: شیخ رشید نے قوم سے اہم اپیل کر دی

Jun 05, 2022 | 12:13:PM
شیخ رشید،دھاندلی،قوم،اپیل
کیپشن: وزیراعظم، وزیراعلی اور وزیر داخلہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہیں: سابق وفاقی وزیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے، الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے۔

 سربراہ عوام مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور وزیر داخلہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہیں، نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے ہے، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، 60 روپے پٹرول، 45 فیصد گیس، 9 روپے بجلی، 250 روپے گھی کا اضافہ، یہ ان حکمرانوں کی پچاس دن کی کار کردگی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:دل ٹوٹنے کی بیماری‘ کیا ہے اور یہ کیسے ہوتی ہے ؟ ماہرین کا تہلکہ خیز انکشاف

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں اور قانون کے مطابق انھیں سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی یہی سکیورٹی عمران خان کو بڑی خوش اسلوبی سے گرفتار کر لے گی۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ملک میں ہنگامہ آرائی، فتنہ وفساد، افراتفری پھیلانے اور وفاق پر مسلحہ حملوں کے جرائم کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہیں۔

 یاد رہے عمران خان نے 25 جون تک پشاور ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔