ایران قطر تجارت بحال ، ایران کا چین اور دیگر ملکوں کو ہرمز میں سہولتیں دینےکااعلان

Jul 05, 2026 | 20:50:PM
ایران قطر تجارت بحال ، ایران کا چین اور دیگر ملکوں کو ہرمز میں سہولتیں دینےکااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ کے تعطل کے بعد بحال ہو گئی۔

ایران کی بندرگاہ دیر اور قطرکی بندرگاہ  الرویس کے درمیان کارگو سروس  28 فروری کو ایران امریکہ جنگ کے آغاز سے بند ہو گئی تھی، آج یہ تجارت پھر سے شروع ہو گئی ہے۔ ایران اور قطر کے درمیان بحری راستہ دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔

الرویس  قطر کیلئے ایرانی  امپورٹس کا اہم مرکز ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ  دیر الرویس کارگو سروس بحال ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل میں تیزی آئے گی۔

اسی دوران ایران نے چین اور دیگر کئی ملکوں آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کیلئے خصوصی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    انگلینڈ  یا آسٹریلیا؛ ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی آج کون لے جائے گا؟ 

 الجزیرہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق  بیجنگ میں تعینات ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں چین اور دیگر  ممالک کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔

ایرانی سیفر نے بتایا کہ عمان کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت آبنائے ہرمز میں چین  اور  دیگر ممالک کو سہولت فراہم کرنے کیلیے ایک نیا انتظام کیا جائے گا، اس نئے انتظام کا ایک حصہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔

عبدالرضا رحمانی فضلی نے مزید بتایا کہ اس ٹیکس کا اطلاق سمندروں کے بین الاقوامی قوانین کے منافی نہیں ہوگا۔ ایرانی سفیر نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کے روز بیجنگ میں منعقدہ ورلڈ پیس فورم سے خطاب کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں عطائیوں کی شامت، ہزاروں چھاپے، 646 اڈے بند کروا دیئے گئے