برمنگھم ٹیسٹ کا چوتھا روز، بھارت کا انگلینڈ کو فتح کے لیے 607رنز کا ہدف

Jul 05, 2025 | 21:25:PM
برمنگھم ٹیسٹ کا چوتھا روز، بھارت کا انگلینڈ کو فتح کے لیے 607رنز کا ہدف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز )برمنگھم میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھلے جانے والے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے روز بھارت نے607رنز کی برتری حاصل کرتے ہوئے دوسری اننگز 427رنز 6کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔

 بھارت نے پہلی اننگز میں 587رنز بنائے تھے، شبھمن گل 3چھکوں اور 30چوکوں کی مدد سے 387گیندوں پر 269رنز کی اننگز کھیلی، اوپننگ بلے باز جسوال نے 87، رویندرا جدیجہ نے 89سکور کیے، انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 3، ووکس، ٹانگو نے 2-2کھلاڑیوں کو پویلین راہ دکھائی، کارس، سٹوکس، جوئی روٹ نے 1-1وکٹ حاصل کی۔ 

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 407رنز بنائے ، ہیری بروک نے 158، جمی سمتھ نے 184رنز بنائے، بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 6جبکہ آکاش دیب نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

 بھارتی ٹیم نے دوسری اننگز 427رنز 6کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی ، شبھمن گل نے 161رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، رشبھ پنت نے 65، رویندرا جدیجا نے 69سکور کیے۔

 ٹونگو اور شعیب بشیر نے 2-2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ برینڈن کارس، اور جوئی روٹ نے 1-1وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :تونسہ: سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک