لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

Jul 05, 2025 | 10:09:AM
لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کاروائی سرائے نورنگ بھٹانی نہر کے قریب کی گئی۔

کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 شدت پسند مارے گئے، ہلاک دہشتگرد پولیس و قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 4 دستی بم، کلاشنکوف، کارتوس اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے۔