گرمی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، مون سون بارشوں کا نیا الرٹ جاری 

Jul 05, 2022 | 21:15:PM
مون سون، بارشیں، پیشن گوئی، محکمیہ موسمیات، پاکستان، عوام، خوشخبری
کیپشن: ملک بھر میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گرمی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بیشتر حصوں میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ شدت سے پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، مون سون ہواؤں کا سلسلہ 24 سے 48 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے، رواں ہفتے کے اختتام پر مون سون ہواؤں میں دوبارہ شدت آنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے جمعرات تک اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور،  پشاور، مردان، صوابی میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد ،فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 7 جولائی تک ژوب، زیارت، بارکھان، کوئٹہ، لورالائی، کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، سبی، پنجگور، تربت،  پسنی اور گوادر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کراچی، میرپور خاص، دادو، ٹھٹہ اور بدین میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزیرپیٹرولیم نے خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں سے راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلا دھار  بارش سے راولپنڈی، کشمیر اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر، گلیات ، مری، گلگت اور اسکردو میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔