مرحوم عامر لیاقت کی سالگرہ کے موقع پر سابقہ اہلیہ نے یادگار ویڈیو جاری کر دی

Jul 05, 2022 | 11:37:AM
فائل فوٹو
کیپشن: تفصیلات کے مطابق سیدہ بشریٰ اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر عامر لیاقت اور بیٹی دعا عامر کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے سابق مرحوم شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی ہے۔
سورس: twiter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی پہلی اور سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کی جانب سے سوشل  میڈیا پر بیٹی اور عامر لیاقت کی یادگار ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیدہ بشریٰ اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر عامر لیاقت اور بیٹی دعا عامر کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے سابق مرحوم شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی ہے۔

بشریٰ اقبال نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اَن مٹ نقوش اور یادیں‘

بشریٰ اقبال کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت ’جیو‘ پر نشر ہونے والے اپنے ایک شو میں اپنی بیٹی دعا عامر کی میزبانی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 جون 2022ء کو انتقال کر جانے والے معروف ٹی وی اینکر و سیاست دان عامر لیاقت کا آج یومِ پیدائش ہے، وہ 5 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے ۔