شہبازشریف نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

Jul 05, 2021 | 16:35:PM
شہبازشریف نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف انتخابی مہم کے دوران کشمیرکے مختلف حلقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ شہبازشریف کے دورہ کشمیرکے حوالے سے شیڈول کی تیاری شروع کردی گئی ہے جس کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے لیگی صدر اور مریم نواز کو آزاد کشمیر میں مشترکہ انتخابی مہم چلانے کی ہدایت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بیروزگار اساتذہ کے لئے خوشخبری۔۔ 15 ہزار ڈیلی ویجز ٹیچر بھرتی کرنیکا فیصلہ