ریڈیو کمیونیکیشن سسٹم میں خرابی ؛ تمام ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یونانی ایئر ٹریفک کنٹرول کے ریڈیو کمیونیکیشن سسٹم میں خرابی کے باعث یونان کے تمام ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل ہو گیا۔
یونانی ایئر ٹریفک کنٹرول کے ریڈیو کمیونیکیشن سسٹم میں خرابی کے باعث طیاروں کی آمد و رفت حفاظتی بنیادوں پر روک دی گئی جس کے بعدایتھنز ایئرپورٹ سمیت ملک بھر سے اندرون و بیرون ملک کی سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
پروازیں منسوخ ہونے کے باعث ایئرپورٹس پر موجود مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کےلئےنئی جدیدگاڑی متعارف
حکام کے مطابق تکنیکی ٹیم ریڈیو سسٹم کی خرابی دور کرنے میں مصروف ہے،مسافر ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کا سٹیٹس چیک کریں۔