دیپیکا پدوکون کی 37 ویں سالگرہ پر شاہ رخ خان نےکیاتحفہ دیا؟

Jan 05, 2023 | 15:40:PM
فائل فوٹو
کیپشن: دیپیکا پدوکون کی 37 ویں سالگرہ پر شاہ رخ خان نےکیاتحفہ دیا؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی سپراسٹار دیپیکا پدوکون آج اپنی 37ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ 1986 میں آج ہی کے روز کوپن ہیگن میں پیدا ہونے والی دیپیکا پدوکون نے تدریسی مراحل بھارتی شہر بنگلورو میں طے کئے تاہم دوران تعلیم ہی انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا جس پر انہوں نے تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔ 2006 میں انہوں نے جنوبی بھارت کی علاقائی زبان میں بننے والی فلم ’’ایشوریا‘‘ کے ذریعے فلم نگری میں قدم رکھا جس کے اگلے ہی برس  انہوں نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ ’’اوم شانتی اوم‘‘ کے ذریعے ہندی فلموں میں انٹری دی اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی سالگرہ کے موقع پر اُنہیں فلم ’پٹھان‘ کا نیا پوسٹر بطور تحفہ دیا ہے۔شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’پٹھان‘ کا ایک نیا پوسٹر شیئر کردیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’دیپیکا پڈوکون، آپ نے خود کو ہر کردار میں اسکرین پر حکمرانی کرنے کے لیے لاجواب طریقے سے نکھارا ہے!‘ 
اُنہوں نے ساتھی اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’مجھے ہمیشہ آپ پر فخر ہے اور میری خواہش ہے کہ آپ اسی طرح  نئی بلندیوں کو چھوئیں‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جوکہ آج اپنی37 ویں سالگرہ منارہی ہیں، فلم ’پٹھان‘ کے گانے’بے شرم رنگ‘ میں زعفرانی رنگ کا لباس پہننے پر بھارت میں موجود انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کررہی ہیں۔

البتہ، مختلف تنازعات کا شکار ہونے کے باوجود بھی فلم کی پروڈکشن ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ 10 جنوری کو فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا جائےگا۔فلم کے 3 منٹ سے کم وقت کے ٹریلر میں ایکشن پر توجہ مرکوز رہے گی اور فلم کی کہانی کے پلاٹ  کے بارے میں بھی تھوڑا سا اندازہ لگایا جاسکے گا۔

دیپیکا پدوکون کی قابل ذکر فلموں میں بچنا اے حسینوں، لو آج کل، لفنگے پرندے، کاک ٹیل، ریس 2، بمبے ٹاکیز، یہ جوانی ہے دیوانی، رام لیلیٰ ، چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر شامل ہیں