کراچی ٹیسٹ: پاکستان 408 رنز بناکر آؤٹ، کیویز کو 41 رنز کی برتری

Jan 05, 2023 | 10:47:AM
کراچی ٹیسٹ: پاکستان 408 رنز بناکر آؤٹ، کیویز کو 41 رنز کی برتری
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ای ایس پی این کرک انفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم کی آخری وکٹ پہلے ہی اوور میں گرگئی۔

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 407 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، سعود شکیل 124 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جبکہ ابرار احمد نے ابھی اپنا کھاتا کھولنا تھا۔

سعود شکیل نے اش سودی نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر سنگل لیکر ابرار احمد کو دیا لیکن ابرار احمد پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، اس طرح پاکستانی ٹیم 408 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 41 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کےاش سودی اور اعجاز پٹیل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤدی، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، پاکستان کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 408 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 124 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ امام الحق نے 83 اور سرفراز احمد نے 78 رنز کی اننگز کھیلی۔