صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کاسکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن پر خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدرمملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نےسکیورٹی فورسز کو بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیاہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمدشہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ سیدمحسن رضانقوی نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ ون مکمل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی اور تحسین کی ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ دو سو سولہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا جاتا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بدامنی کی سازش ناکام بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ ون کامیابی سے مکمل، 216دہشت گرد جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ سیدمحسن رضانقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے انجام کو عبرتناک موت قرار دیاہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن رد الفتنہ ون کامیابی سے مکمل کر لیا گیاہے ، آپریشن کے دوران 216دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران انٹیلی جنس بنیادوں پر مربوط اور تیز کارروائیاں کی گئیں،بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد عناصر کو نشانہ بنایا گیا جو خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنا کر امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنا چاہتے تھے۔