پیپلزپارٹی کو منتخب کریں، 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کروں گا: بلاول بھٹو

Feb 05, 2024 | 21:44:PM
پیپلزپارٹی کو منتخب کریں، 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کروں گا: بلاول بھٹو
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری کراچی میں پیپلز پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو منتخب کریں عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کروں گا۔

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام موقع دیں، 5 سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے، ترازو، بلی، پتنگ والا آیا توترقی میں رکاوٹ آئے گی، شیرکاشکار اورسازش ناکام صرف تیرکرسکتا ہے، نوازشریف کا دور، آمر کے دور سے کم نہیں تھا، ایم کیو ایم کراچی کا سودا کر کے ہر حکومت کے ساتھ بیٹھ جاتی ہے، پیپلز پارٹی کراچی میں اپنے مینڈیٹ کی حفاظت کرے گی، کراچی میں سیاسی جماعتیں اپنا اپنا چورن بیچ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟ رپورٹ جاری

بلاول بھٹو نے نعرہ لگایا ’’نہ میرا نہ تیرا ہم سب کا پاکستان، نہ تیرا نہ میرا ہم سب کا کراچی‘‘ اور مزید کہا کہ کراچی میرا شہر ہے، خدمت کرنا چاہتا ہوں، نواز شریف ذاتی انتقام پر اتر آئے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھی یہ ہی طرز سیاست تھا، ہم 8 فروری کو نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کردیں گے، کچھ جماتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کرتی ہیں، صوبے کے ساتھ ساتھ وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے، کراچی کے عوام 8 فروری کو نئی سوچ کو چنیں گے، پیپلزپارٹی کو منتخب کریں عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کروں گا۔