گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈاکے اسٹیئرنگ گروپ کی چیئرمین شپ پاکستان کومل گئی

Feb 05, 2023 | 19:45:PM
گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈاکے اسٹیئرنگ گروپ کی چیئرمین شپ پاکستان کومل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈاکے اسٹیئرنگ گروپ کی چیئرمین شپ برائے سال 2023پاکستان کومل گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیابھرمیں بیماریوں کےخطرات سے آگاہ کرنے والے ادارے گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈاکے اسٹیئرنگ گروپ کی چیئرمین شپ ملنے کے بعد  تقریب تقسیم اسناد آئندہ ہفتے پاکستان میں منعقد کی جائیگی،  جی ایچ ایس اے ا سٹیئرنگ گروپ کے رکن ممالک اورسفیراس تقریب میں شرکت کرینگے۔ 

گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈا دنیابھرمیں مختلف بیماریوں کی نشاندہی کرتاہے، یہ ادارہ مختلف امراض کےعلاج کی صلاحیت کوبڑھانے کیلئے اقدامات اٹھاتا ہے،ادارے کا قیام 2014 میں مختلف بیماریوں کے عالمی خطرے کے جواب میں عمل میں لایا گیا تھا۔

 100 سے زائد ممالک ’’جی ایچ ایس اے ‘‘کےرکن ہیں جبکہ پاکستان 2015 سے اس کا رکن ہے، 2020میں پاکستان کو اسٹیئرنگ گروپ ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا،  پاکستان ’’جی ایچ ایس اے ‘‘کے مقاصد کے مطابق کام کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔