کسان احتجاج:  کنگنا رناوت اور تاپسی پنو میں ’ٹویٹر  جنگ‘ دوبارہ شروع

Feb 05, 2021 | 10:52:AM
کسان احتجاج:  کنگنا رناوت اور تاپسی پنو میں ’ٹویٹر  جنگ‘ دوبارہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کنگنا رناوت اور تاپسی پنو کے مابین کسانوں کے جاری احتجاج کے معاملےپر ’’ٹویٹر جنگ‘‘ دوبارہ شروع ہو  گئی۔ بھارت کی متعد اہم شخصیات  اور فلمی ستاروں نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ اس مسئلہ پر متحد رہیں اور حکومت کے فیصلے کی حمایت کریں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں فلم اداکاروں  کنگنا رناوت اور تاپسی پنو  میں اس معاملے پر اختلاف رائے پایا جاتا ہے ۔اداکار  کنگنا رناوت نے تاپسی پنو کو  نچلے درجے کی شخصیت ،مفت خور اور احمق قرار دیا ہے،اپنے شدید ردعمل میں اداکارہ  تاپسی پنو نے کنگنا رناوت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنگا رناوت کے ڈی این اے میں زہرہے ۔ بھارت میں جاری  کسانوں کے احتجاج پر پاپ سٹار ریحانا کی جانب سے کئے جانیوالے ٹویٹ پر بھارت کی  متعدد  اہم شخصیتوں نے اعتراض کیا ۔ سوشل میڈیا پر  اس معاملہ پر کافی ہنگامہ آارئی بھی ہوئیَ، جس پر تاپسی پنو نے کہا کہ کوئی لطیفہ آپ کے اعتقاد یا مذہبی عقیدت پر اثر انداز ہوتا ہے تو آپ کو اپنے اقدار کے نظام کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ دوسروں کیلئے ’’پروپیگنڈہ ٹیچر‘‘ نہیں بننا چاہئیے ۔کسی کا ٹویٹ آپ کے وجود کو جھنجھوڑتا ہے ۔