بھارت انگلینڈ  کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کےفائنل میں جگہ بنانے کا آخری چانس

Feb 05, 2021 | 09:13:AM
 بھارت انگلینڈ  کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کےفائنل میں جگہ بنانے کا آخری چانس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان شروع ہونیوالی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیمیں آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنانے کے ارادے سے آج چنائی کےچدمبرم سٹیڈیم میں میدان میں اتریں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت  اور انگلینڈ اپنی گزشتہ سیریز جیت کر اس مقابلے میں جوش و ولولے کے ساتھ اتررہی ہیں۔ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں چنائی  میں پہلے دونوں ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔یہ سیریز  ٹیسٹ میچز  کی عالمی چیمپئن شپ کے لحاظ سے کافی اہم ہے اور دونوں ہی ٹیموں کے لئے فائنل میں جگہ بنانے کا آخری موقع ہے۔