کنگنا رناوت نے ٹوئٹر کے مالک کو دھمکی دے دی

Feb 05, 2021 | 01:03:AM
 کنگنا رناوت نے ٹوئٹر کے مالک کو دھمکی دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اداکارہ کنگنا رناوت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کا اکائونٹ معطل کیا گیا تو انڈیا میں ٹوئٹر بند کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطا بق کنگنا رناوت نے ٹوئٹر کے مالک جیک ڈورسی کو مینشن کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ چین کاکٹھ پتلی ٹوئٹر ان کا اکائونٹ معطل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے حالانکہ انہوں نے کسی اصول کی خلاف ورزی نہیں کی۔اداکارہ نے جیک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا یاد رکھو، جس دن میں جائوں گی تم کو ساتھ لے کر جائوں گی، چینی ٹک ٹاک کی طرح تم بھی بین ہوجا ئوگے۔