رکشہ ڈرائیور کی منت سماجت کرتےہوئےوائرل ویڈیو کامعاملہ,دونوں اہلکارحوالات میں بند,مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رکشہ ڈرائیور کی پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرتے ہوئے وائرل ویڈیو کےمعاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے،دونوں اہلکار حوالات میں بندکرکےمقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نےرکشہ ڈرائیور کی پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرتے وائرل ویڈیو پر سخت نوٹس لیتے ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کرکےحوالات میں بند کردیا۔
اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ کر کے SP انویسٹی گیشن کو انکوائری کے احکامات جاری کئے گئے۔
ڈی پی او قصورکا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی آڑ میں کسی شہری سے بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،شہریوں کے ٹیکسز سے ہمیں تنخواہیں ملتی ہیں، کسی شہری کی تضحیک قابل قبول نہیں،فرائض کی انجام دہی کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،غریب اور محنت کش کا خیال رکھیں۔
انہوں نے ہدایت کی ہےکہ خلاف ورزی کی صورت میں مثالی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دیدی