انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 280.45 روپے سے کم ہوکر 280.42 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے 281.45 روپے کا ہوگیا, اوپن مارکیٹ میں یورو 33 پیسے کمی سے 329.68 روپے کا ہوگیا.
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 14 پیسے کمی سے 377.33 روپے کا ہوگیا ,اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 3 پیسے کمی سے 77.33 روپے پر آ گیا ,اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.44 روپے کا ہوگیا.
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے، 13.32 کروڑ ڈالر کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 نومبر تک 19.605 ارب ڈالر تھے۔
اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 92 لاکھ ڈالر اضافے سے 14.56 ارب ڈالر رہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 14.24 ارب ڈالر کم ہوکر 5.04 ارب ڈالر رہے۔