سندھ حکومت نے بھرتیوں پر پابندی ختم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)سندھ حکومت نے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اہم فیصلہ کر لیاہے،اب سندھ کے سرکاری محکموں میں ملازمتیں ملیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ملازمتوں سےمتعلق منظوری دے دی ہے،سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔
10برس بعدسرکاری ملازمتوں کےدروازےکھلیں گےآخری مرتبہ قائم علی شاہ کےدور2008سے2011میں بھرتیاں ہوئی تھیں۔
سندھ میں 2011 کے بعد سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی،ایک سے چار گریڈ تک کے ملازمین کی بھرتیاں تمام محکموں و اداروں میں کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی ضمانت منظور
محکمہ سکول تعلیم ،کالج تعلیم، صحت، آبپاشی میں خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی،زراعت ،قیمت ورسد، آبپاشی، ٹرانسپورٹ، محنت و افرادی قوت میں نئی بھرتیاں بھی ہونگی۔
دوسری طرف انفارمیشن ،سائنس و ٹیکنالوجی، بہبود آبادی، جامعات و بورڈ سمیت محکمہ اقلیتی امور ،کھیل و نوجوانان امور، مویشی و ماہیگیری میں بھی نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔
تمام محکمے براہ راست نئی بھرتیاں کریں گے ،کمشنراورڈی سیز کوبھرتیوں کااختیارہوگا ۔