گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں

Dec 05, 2023 | 19:00:PM
گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) سوئی ناردرن نے اوگرا کو گیس مزید 137.62 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

سوئی ناردرن نے گیس 1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے جس میں گیس کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی 2023ء سے مانگا گیا ہے۔

درخواست 2023-24ء کی آمدنی ضروریات میں کمی کو پورا کرنے کیلئے دائر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ سال 2023-24ء کیلئے 181 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ کمی کا تخمینہ ہے، گیس کی قیمت 2961 روپے 98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: بجلی 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

سوئی ناردرن کے مطابق گیس کی موجودہ قیمت 1246 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ درخواست میں بقایا جات کی مد میں 1209 روپے 14 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے۔

درخواست میں روپے کی قدر میں کمی کی مد میں 56 روپے 48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت 11 دسمبر کو ہوگی۔