لے کے رہیں گے آزادی۔۔ خالصتان ریفرنڈم کا پانچواںمرحلہ۔۔ مودی سرکار پریشان 

Dec 05, 2021 | 21:15:PM
لندن۔ریفرنڈم۔آزاد وطن۔سکھ۔برادری۔پیغام
کیپشن: خالصتان کا پرچم ۔نریندر مودی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی) بھارت سے علیحدگی اور اپنے آزاد وطن کی جدوجہد کے لئے سکھ برادری کے برطانیہ میں خالصتان ریفرنڈم کے پانچویں مرحلے میں سکھوںنے جوش و خروش کے ساتھ بڑی تعداد میں حصہ لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانیہ میں مقیم سکھ برادری نے 31 اکتوبر سے بھارت سے علیحدگی اور نئے وطن خالصتان کے لئے ریفرنڈم کا آغاز ووٹنگ سے ہوا تھا اور اس کا پانچواں مرحلہ بھی شروع ہوگیا۔علیحدہ وطن خالصتان کےلئے ہونے والے ریفرنڈم میں شرکا بھارتی فوج کے مظالم اور مودی سرکار کی جانب سے سکھ برادری کے معاشی و سیاسی استحصال سے میڈیا کو آگاہ کیا اور چشم کشا حقائق پیش کیے۔ریفرنڈم میں سکھوں کی بڑے پیمانے پر شرکت سے نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت میں کھلبلی مچ گئی۔ 
مودی سرکار نے کئی بار خالصتان ریفرنڈم کو روکنے کے لئے برطانیہ کی منتیں کیں لیکن کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔سکھ رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ اس ریفرنڈم نے بھارتی حکومت کو ایک واضح پیغام بھیجا ہے کہ اس کے پاس سکھوں کو حق خود ارادیت دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔رہنماﺅں نے بتایا کہ سکھ ریفرنڈم مستقبل میں بیلجیئم، امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب کے علاقے میں بھی کرایا جائے گا۔ خالصتان ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان پنجاب ریفرنڈم کمیشن اگلے چھ ماہ میں آخری مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔سری لنکن شہری کو قتل کرنیوالوں کا انجام کیا ہو گا؟ بڑی خبر آگئی!