مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
فون پر گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف سے ان کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، سربراہ جے یو آئی نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع 2 اگست کو انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں :قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور