انڈیا میں کلاؤڈ برسٹ نے  تباہی مچا دی، امدادی کارروائیاں تیز 

Aug 05, 2025 | 21:07:PM
انڈیا میں کلاؤڈ برسٹ نے  تباہی مچا دی، امدادی کارروائیاں تیز 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنے) سے تیز بارشوں اور فلیش فلڈنگ کے باعث متعدد افراد کے سیلابی پانی میں پھنسنے کا خدشہ ہے۔

 سب سے زیادہ تباہی اتراکھنڈ کے دھرالی گاؤں میں ہوئی ہے، جہاں آرمی، پیرا ملٹری فورسز اور دیگر امدادی ادارے ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
دھرالی سے متعدد ایسی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں جس میں سیلابی ریلہ ہوٹلز، تفریحی مقامات اور مکانات کو اپنے ساتھ بہا لے جا رہا ہے، کلاؤڈ برسٹ سے مراد انتہائی، قلیل مدت میں ایک چھوٹے سے علاقے میں اچانک بارش کا ہونا ہے‘ جو اکثر اچانک سیلاب کا باعث بن جاتی ہے۔

کلاؤڈ برسٹ انڈین وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہوا جب تیز بارش کے باعث کھیر گنگا ندی میں طغیانی کے باعث گدلے سیلابی پانی نے سڑکوں اور عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ایک عینی شاہد نے گدلے پانی کی زد میں آنے والے ہوٹلز اور مکانات کی ویڈیو بنائی جس میں ساتھ وہ یہ بھی کہتا سنائی دے رہا ہے کہ ’بھاگو، بھاگو‘ لیکن پانی اتنا تیزی سے آگے بڑھتا ہے کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کی زد میں آنے والے ہوٹلز اور مکانات میں متعدد افراد کے پھنسنے کا خدشہ ہے جنھیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سیلابی پانی کی زد میں آنے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ریسکیو کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور