پنجاب اسمبلی:یوم استحصال کشمیر پر قرارداد منظور،اپوزیشن رکن کا بھارت پر میزائل چلانے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رائو دلشاد) پنجاب اسمبلی میں صوبائی خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمان کی جانب سے یوم استحصال کشمیر پر جمع کروائی گئی قرارداد منظور کرلی گئی۔ اپوزیشن رکن سجاد وڑائچ نے بھارت کے خلاف میزائل چلانے کااعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے حوالے سےقرارداد صوبائی خزانہ میاں مجتبی شجاع الراحمان نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی۔متن کے مطابق قرارداد میں کشمیر کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت اور مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات واپس لے۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان بھارتی افواج کے کشمیریوں پر جاری مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔پاکستان کشمیر کی غیر متزلزل اخلاقی و سفارتی امداد جاری رکھے گا۔
پنجاب اسمبلی کے آج ہونیوالے اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن سجاد وڑائچ نے بھارت کے خلاف میزائل چلانے کااعلان کردیا۔ انہوں نے کہا میرے علاقہ کے ایلیٹ کے پانچ نوجوان شہید ہوئے ہیں، کشمیر کے حوالے سے علی حیدر گیلانی نے تقسیم کی بات کی ہے جو نہیں کرنی چاہیے تھی، رحیم یار خان میں جو بچے شہید ہوئے وہ بہت دکھ کی بات ہے،ماں باپ کے جوان بچے شہید ہو رہے ہیں ایک بھائی پہلے شہید ہوا اس وقوعہ میں دوسرا شہید ہوگیا۔ سجاد وڑائچ کا کہنا تھا کہڈاکوئوں کے حکم پر میرے ضلع میں ایک ایس ایچ او تبدیل کردیا گیا، پولیس جوانوں کےلئے جو مورچہ بنایا گیا وہ کھڈے کی مانند تھا، اگر ڈاکوئوں سے لڑ نہیں سکتے تو انہیں تیس چالیس ہزار روپے ماہانہ پر ملازمتیں دیدی جائیں، ڈی پی او رحیم یار خان دس دس پولیس موبائل کے ساتھ پی ٹی آئی ورکرز کے گھروں میں گھس گئے ہیں، ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ ڈاکو پولیس جوانوں کو شہید کررہے ہیں، کشمیر کیلئے جان حاضر ہے، جس دن ایک جہاز آیا تھا تو میرے کپتان نے جہاز کوُگرا کر ابھی نندن کو پکڑا،حکومت کشمیر پر عملی طورپر کچھ نہیں کررہی، کشمیر کیلئے دلیری سے بھارت کے خلاف مودی کو سبق سکھانےکےلئے میزائل چلانا ہوں گے، آپ بھارت کے خلاف قدم اٹھائیں میزائل لگائیں ہم اس کا بٹن دبائیں گے سب سے پہلے ہم ہوں گے۔
اجلاس کے دوران ظہیر اقبال چنڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آپریشن بینان المرصوص سے بھارت کی ایسی کی تیسی پھیر کر رکھ دی ہے۔حکومتی رکن لال محمد جوئیہ نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ اگست کشمیری تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے ، مودی نے 2019 کو کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا اور ان کا منہ بند کرنے کی کوشش کی،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا، وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھارتی مظالم سے آزادی حاصل کریں گے، کشمیریوں کو حق دینا ناگریز ہو چکا ہے وگرنہ فیلڈ مارشل کشمیر کا حل نکالنا بہتر جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 9 اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا