4 روزہ تعطیلات، بڑی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان بھر کے طلباء، اساتذہ اور ملازمین کو ایک ساتھ چار روزہ طویل تعطیلات کا نایاب موقع ملنے جا رہا ہے تاہم یہ چھٹیاں کب ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے کالجوں، یونیورسٹیوں کے طلباء ، اساتذہ، اور ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ اگست کے وسط میں ایک نایاب اور خوشگوار طویل ویک اینڈ کا امکان ہے،جس میں مسلسل4 تعطیلات متوقع ہیں ، شہری طویل چھٹیوں کے ساتھ ایک نایاب موقع سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
تعطیلات کا آغاز 14 اگست یومِ آزادی کے قومی دن سے ہوگا، جسے ہر سال جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے، حکومت نے ملک بھر میں پرچم کشائی، ثقافتی تقاریب، پریڈز اور تحریکِ آزادی کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے بھرپور پروگرامز کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’دوست کی بیٹی کیساتھ رومانس‘‘اداکار سلمان خان کے اہم راز سے پردہ اٹھ گیا
اس کے اگلے روز 15 اگست کو حضرت امام حسینؓ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ، ملک بھر میں مجالس، ماتمی جلوس اور دیگر مذہبی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے، جہاں کربلا کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا چونکہ دو تعطیلات کے بعد 16 اور 17 اگست کو ہفتہ و اتوار کی تعطیلات آتی ہیں، جس سے عوام مسلسل چار دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کو بڑی آفر،حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے
دوسری جانب حکام کو یومِ آزادی اور چہلم کے جلوسوں کے دوران سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ عوام بلاخوف تقریبات میں شریک ہو سکیں۔
حکومت کی جانب سے ابھی تک 14 اور 15 اگست کی باقاعدہ چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تاہم اگر حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو جاتا ہے، تو یہ سال کی ایک نایاب اور خوشگوار تعطیلات کا موقع ہوگا۔