کرس ووکس کی زخمی کندھے کے ساتھ بیٹنگ، شائقین نے ہیرو قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس ووکس نے انجری کے باوجود بھارت کے خلاف اوول میں کھیلے گئے پانچویں ٹیسٹ میچ کے آخری دن میدان میں اتر کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔
کندھے کی شدید چوٹ کے باوجود جب انگلینڈ کو فتح کے لیے صرف 35 رنز درکار تھے تو محمد سراج کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے کرس ووکس نے اپنی ٹیم کو بچانے کے لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے دن کندھا اُکھڑ جانے کے بعد وہ باقی میچ میں حصہ نہ لے سکے اور پہلی اننگز میں بھی بیٹنگ نہیں کی۔
جیسے ہی انگلینڈ کی دوسری اننگز میں 9 ویں وکٹ گری، وہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کے لیے میدان میں آ گئے۔
کرس ووکس کے کندھے پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور بازو کو سویٹر کے اندر چھپایا ہوا تھا۔
جس پر اوول کے تماشائیوں نے ان کی جرأت کو کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا۔
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے میچ کے بعد کہا کہ کرس ووکس کے ذہن میں کوئی شک نہیں تھا کہ وہ بیٹنگ کریں گے۔
وہ کل دن بھر یہی سوچتے رہے کہ کس ہاتھ سے بیٹنگ کریں، ہمارے کھلاڑی پہلے بھی ٹوٹے ہاتھوں اور پاؤں کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔
یہ ظاہر کرتا ہے کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنا ان کے لیے کتنا اہم ہے۔