توشہ خانہ کیس؛چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

Aug 05, 2023 | 19:05:PM
توشہ خانہ کیس؛چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر4 اگست کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے 27 جولائی کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کر دی گئی،سپریم کورٹ نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ معاملہ ہائیکورٹ میں زیر التواہونے کی وجہ سے مداخلت نہیں کر سکتے،وکیل چیئرمین تحریک انصاف کے مطابق ٹرائل کورٹ سیکشن 526 کے تحت حتمی فیصلہ نہیں سنا سکتی،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری، شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس، بڑا اعلان کردیا