لاہور کینال روڈ پر 9 گاڑیاں ٹکرا گئیں،متعدد افراد زخمی

Aug 05, 2023 | 10:19:AM
لاہورمیں رات گئے کینال روڈ پر 9 گاڑیاں آپس  میں ٹکرا نے سے  متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہورمیں رات گئے کینال روڈ پر 9 گاڑیاں آپس  میں ٹکرا نے سے  متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر3  گاڑیوں سے ٹکرائی، حادثے کے بعد متعدد گاڑیاں ٹکراتی رہیں، ٹریفک حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

3 گاڑیاں 60 سے 70 فیصد حادثے سے متاثرہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 255 روپے کا اضافہ

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرین کے مطابق حادثے کی وجہ بنے والی گاڑی کا ڈرائیور نشے میں تھا، جو تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا گاڑی بے قابو ہونے سےمتعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔