17 سا ل کی عمر میں ایسا حادثہ ہو گیا کہ اندر سے کر چی کر چی ہو گئی۔۔کبریٰ خان کا انکشاف

Aug 05, 2021 | 18:43:PM
17 سا ل کی عمر میں ایسا حادثہ ہو گیا کہ اندر سے کر چی کر چی ہو گئی۔۔کبریٰ خان کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)معروف ادا کا رہ کبریٰ خان کی انسٹا گرام پر ایک انٹرویو سے  لی گئی مختصر سی ویڈیو  سو شل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ  اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ہولناک حادثے سے متعلق بتا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کبریٰ خان کا اس ویڈیو میں بتانا ہے کہ ’جب وہ 17 یا 18 سال کی تھیں تو اُن کے ساتھ ایک حادثہ پیش آ گیا تھا جس میں اُن کے چہرے کی ہڈیاں اندر سے کِرچی کِرچی ہو گئی تھیں۔ چہرے کے بائیں جانب ناک، گال اور آنکھ کے اوپر کی ہڈیاں ابھی بھی اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں، اپنے چہرے کی ہڈیوں کو لے کر وہ بہت خوفزدہ بھی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ لا را دتہ نے اندرا گاندھی کا روپ دھار لیا۔۔ویڈیو وا ئرل